جے یو آئی کارکن پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں، فائل فوٹو
جے یو آئی کارکن پرامن ہڑتال کو کامیاب بنائیں، فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کے لوگ فیصلے کے بعد باہر آکر سیاست کرتے ہیں،مولانا فضل الرحمن

ملتان: جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی نے کہا تھا کہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہونے چاہیے اور نئی مردم شماری کےتحت نئی حلقہ بندیاں ہوں گی، یہ لوگ اندرایک فیصلہ کرتے ہیں اور باہر آکر سیاست کرتے ہیں۔

ملتان میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علما اسلام مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے 70 سال سے فلسطینی سرزمین پر قبضہ کیا ہوا ہے، اور معصوم شہریوں کا قتل عام کیا جا رہا ہے،جبکہ امریکا اور مغربی دنیا اسرائیل کی حمایت کررہی ہے، مودی نے بھی اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونے کا اعلان کیا ہے،

مولانا فضل الرحمن کا کہنا تھا کہ ہمیں واضح مؤقف کے ساتھ فلسطینیوں کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے، اسلامی دنیا کو ایک جسم بن کر اپنا موقف واضح کرنا چاہئے، ہمیں اپنے اسلامی بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونا چاہئے، ہمارا مؤقف ایک ہونا چاہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا کہ ہم فلسطینیوں کےساتھ کھڑے ہیں، پاکستان کو غیر مبہم الفاظ کے ساتھ فلسطین کے ساتھ کھڑا ہونے کا اعلان کرنا چاہیے۔

مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے خود کہا تھا کہ انتخابات نئی مردم شماری کے تحت ہونے چاہیے، نئی مردم شماری کے تحت نئی حلقہ بندیاں ہوں گی، یہ لوگ اندر ایک فیصلہ کرتے ہیں باہر آکر سیاست کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اتفاق رائے اور نئی مردم شماری کےساتھ الیکشن میں جاناچاہیے، الیکشن کمیشن کام کررہا ہے ابہام کیوں پیدا کیے جارہے ہیں۔