خرطوم :سوڈان نے سات برس بعد ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرنے کا اعلان کیا ہے، دونوں ملکوں کے وزرائے خارجہ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے تین ماہ بعد یہ اعلان سامنے آیا ہے۔
سوڈانی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا کہ تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ دونوں ملکوں کے درمیان متعدد اعلی سطح کے رابطوں کے بعد کیا گیا ہے، تعلقات کی بحالی سے دونوں ملکوں کے مشترکہ مفادات حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔