کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے افغانیوں سمیت تمام پناہ گزینوں کو ڈی پورٹ کر نے کا مطالبہ کردیا منگل کو احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ میں سندھ اسمبلی کے فلور پر ہی کہہ چکا ہوں جتنے بھی پناہ گزین ہیں ان کو ان کے ملک واپس بھیج دیا جائے افغان پناہ گزینوں کی سرپرستی کا میرے خلاف کسی کے پاس ثبوت ہے تو پیش کرے بنا ثبوت مجھ پر تنقید کی جارہی ہے الیکشن کی تاریخ کا انتظار کر رہے ہیں۔
پیپلز پارٹی الیکشن کے لئے تیار ہے جو میجارٹی لیگا وہ آئیگا ہماری کوشش ہے کہ بلاول بھٹو کو وزیراعظم بنائیں، احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثے بنانے سے متعلق ریفرنس کی سماعت ملزمان کے وکلا کی عدم پیشی کے باعث ملتوی کردی منگل کو سماعت کے موقع پر اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان پیش ہوئے تاہم وکلا پیش نہیں ہوئے عدالت نے آئندہ سماعت پر وکلا و ملزمان کو حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کردی۔