فائل فوٹو
فائل فوٹو

نوازشریف کی واپسی کیلئے دبئی سے خصوصی طیارہ بک

لندن : مسلم لیگ (ن)کے قائد نواز شریف کی وطن واپسی کےلئے دبئی سے سپیشل طیارہ بک کرائے جانے کی تصدیق ہوگئی۔ذرائع کے مطابق نواز شریف جس خصوصی پرواز سے پاکستان پہنچیں گے، اسے امید پاکستان کا نام دیا جائے گا اور اس سپیشل فلائٹ میں تقریبا 150 افراد کی گنجائش ہے۔لاہور میں رانا ثناء اللہ کے زیر صدارت نواز شریف کی آمد کی تیاریوں کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

انہوں نے کہا لاہور میں 8 اکتوبر کو ہونے والا عظیم الشان جلسہ نواز شریف کے استقبال کا ٹریلر تھا۔مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما عطا تارڑ اﷲ نے کہا ہے کہ نواز شریف کے لئے اقتدار کوئی معنی نہیں رکھتا، نواز شریف ملک کےلئے خوشخبریاں لے کر آ رہے ہیں۔علاوہ ازیں مسلم لیگ (ن) کی قیادت نےعام انتخابات تاخیر کے مولانا فضل الرحمان کے موقف کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ کیا ہے اور کہا ہےکہ انتخابات میں کسی بھی قسم کی تاخیر کی بھرپور مخالفت کریں گے۔

مزید برآں مسلم لیگ(ن) نے لاہور بھر میں ورکرز کنونشنز اور جلسے منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔پارٹی ذرائع کے مطابق قیادت کی ہدایت پرآج گلشن راوی میں ہونے والا جلسہ منسوخ کردیا گیا ۔ اب تمام حلقوں کے سابق ارکان قومی و صوبائی اسمبلی، سابقہ بلدیاتی نمائندوں اور ورکرز کے اجلاس پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں ہوں گے جہاں پر مریم نواز ہر اجلاس کی صدارت کریں گی۔