ٹنڈوالہ یار: پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ملک میں انتخابات ہونے والے ہیں،کارکن تیاری کریں۔ ٹنڈوالہ یار میں کارکنوں سے خطاب میں آصف زرداری نے کہا کہ الیکشن آرہے ہیں ، دشمنوں کو بتائیں گے یہ شہیدوں کی پارٹی ہے۔
پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین نے کہا کہ پیپلزپارٹی ملک بھر میں کامیاب ہوگی۔ آصف زرداری کا کہنا تھا کہ الیکشن میں بھرپور حصہ لیں گے، ہم نے ہمیشہ عوام کی خدمت پر یقین کیا ہے۔انھوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور مجھ پر الزام لگائے جاتے ہیں کہ ہم نے کوئی کام نہیں کیے، الیکشن میں مخالفین کو بدترین شکست دیں گے۔