حماس نے اسرائیل کے ایف 16 گرانے شروع کردئیے،ویڈیو وائرل

ویڈیو میں مزاحمتی تنظیم کے افراد کو اسرائیل کے ایف 16طیاروں کو راکٹوں سے نشانہ بناتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے

               
October 11, 2023 · بام دنیا

غزہ :  فلسطین کی مزاحمت پسند تنظیم حماس نے اسرائیل کے ایف 16 طیاروں کو بھی نشانہ بنانا شروع کردیا۔ منگل کو لبنانی میڈیا نے ویڈیو جاری کی جس میں مزاحمتی تنظیم کے افراد کو اسرائیل کے ایف 16طیاروں کو راکٹوں سے نشانہ بناتے ہوئے دیکھا گیا۔ تاہم معلوم نہ ہوسکا کہ ان طیاروں کو نشانہ بنانے میں کامیابی ملی یا نہیں۔

القسام بریگیڈز نے دھماکا خیزمواد سے لدے ڈرونز کی بھی ویڈیو جاری کی ہے جو اسرائیل کے خلاف استعمال کیے جارہے ہیں۔