افغانستان(اُمت نیوز)افغانستان میں 6.3 شدت کا دوسرا بڑا زلزلہ آگیا، جس کی گہرائی 10 کلومیٹرتھی۔
دوسرے زلزلے کا مرکز بھی افغانستان کا شہرہرات تھا، جہاں ہفتے کو آنے والے زلزلے سے ہزاروں افراد ہلاک ہوئے تھے۔
جرمن ریسرچ سینٹر فار جیو سائنسز (جی ایف زیڈ) نے کہا کہ بدھ کو شمال مغربی افغانستان میں ایک اور6.3 شدت کا زلزلہ آیا۔
تحقیقی مرکز نے رپورٹ کیا کہ زلزلے کے جھٹکے 10 کلومیٹرکی گہرائی میں محسوس کیے گئے، لیکن کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔
واضح رہے کہ یہ ہفتے کے روز ہرات شہر کے شمال مغرب میں آنے والے متعدد زلزلوں کے چند دن بعد آیا ہے، جس میں دو ہزار سے ذائد افراد ہلاک ہوئے تھے۔