حیدر آباد(اُمت نیوز)قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے سری لنکا میچ میں ملنے والے مین آف دی میچ ایوارڈ کوفلسطینیوں کے نام کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹڑ) پر جاری کردہ اپنے پیغام میں انہوں نے فلسطینیوں پر ہونے والے اسرائیلی مظالم پر اظہار ہمدردی کرتے ہوئے اعلان کیا، انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں لکھا کہ’’یہ ایوارڈ غزہ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کے لیے تھا، جیت میں حصہ ڈال کر خوشی ہوئی، اسے آسان بنانے کا کریڈٹ پوری ٹیم اور خاص طور پر عبداللہ شفیق اور حسن علی کو جاتا ہے‘‘
انہوں نے اپنے پیغام میں مزید لکھا کہ ’’حیرت انگیز مہمان نوازی اور تعاون کے لیے حیدرآباد کے لوگوں کا بے حد مشکور ہوں‘‘۔
واضح رہے کہ پاکستان نے گزشتہ روز ورلڈکپ کی تاریخ کے سب بڑے ہدف کا کامیابی کیساتھ تعاقب کیا ہے، پاکستان نے سری لنکا کی جانب سے دیئے گئے 345 رنز کے ہدف کو 4 وکٹوں کے نقصان پر انچاسویں اوور میں پورا کر لیا۔