لاہور (اُمت نیوز)آشیانہ اقبال ریفرنس سے شہباز شریف کے دو شریک ملزمان کو بری کردیا گیا۔
احتساب عدالت لاہور میں آشیانہ اقبال ریفرنس کیس کی سماعت ہوئی جس میں عدالت نے شہباز شریف کے شریک ملزم کامران کیانی اور ندیم ضیاء کو بری کردیا۔
عدالت نے وکلاء کے دلائل اور نیب رپورٹ کی روشنی میں محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے دونوں ملزمان کو بری کیا۔
واضح رہے کہ احتساب عدالت نے کامران کیانی اور ندیم ضیاء کو طلبی نوٹسز جاری کرنے سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔