کراچی:مغربی ہواؤں کا ایک سسٹم ملک میں داخل ہونے والا ہے یہ سسٹم 16سے 21 اکتوبر تک ملک پر اثر انداز ہو سکتا ہے اور یہ سسٹم ایران کے راستے بلوچستان میں داخل ہوسکتا ہے جس سے ملک بھر میں بارشوں اوربرفباری کا امکان ہے۔
موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن کا کہنا ہےکہ مغربی ہواؤں کے اس سسٹم کے تحت ملک کے مختلف مقامات پر بارشیں اور شمالی علاقوں میں برفباری کا امکان ہے جب کہ وسطی اور بالائی سندھ میں بھی بارشیں ہوسکتی ہے، جنوبی سندھ میں بھی سسٹم کے کچھ اثرات رہیں گے جس کے باعث کراچی میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔
دوسرا مغربی ہواؤں کا سسٹم موسم سرما میں ملک پر اثرانداز ہوگا جس دوران معمول یا معمول سے زائد بارشوں کا امکان ہے۔