لندن: سابق وزیراعظم نواز شریف کی لندن سے سعودی عرب روانگی کیلیے اپنی رہائش گاہ سے ایئرپورٹ کیلیے روانہ ہو گئے۔
نواز شریف ہیتھرو ایئرپورٹ سے سعودی عرب کےلیے روانہ ہوں گے، مسلم لیگ ن کے کارکن اپنے قائد کو الوداع کہنے ایون فیلڈ پہنچ گئے۔
سابق وزیراعظم نواز شریف عمرے کی ادائیگی کے لیے لندن سے سعودی عرب روانہ ہو گئے۔
سعودی عرب میں تقریباً ایک ہفتہ قیام کے دوران نواز شریف کی اعلیٰ حکام سے متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔
سعودی عرب کا دورہ مکمل کر کے نواز شریف 17 یا 18 اکتوبر کو دبئی پہنچیں گے اور وہاں 3 دن قیام کے بعد 21 اکتوبرکولاہورکے لیے روانہ ہوں گے۔ نواز شریف کی دبئی میں بھی متعدد ملاقاتیں طے ہیں۔