بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4 بٹورے، فائل فوٹو
بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4 بٹورے، فائل فوٹو

افغانستان نے بھارت کو میچ جیتنے کیلیے 273رنز کا ہدف دیدیا

نئی دہلی:  کرکٹ ورلڈکپ کے نویں میچ میں افغانستان نے میزبان بھارت کو میچ جیتنے کیلیے 273رنز کا ہدف دیدیا، افغان ٹیم نے مقررہ اوورز میں8وکٹوں کے نقصان پر272 بنائے۔

دہلی کے ارون جیٹلی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں افغان اوپنرز ایک بار پھر ٹیم کو اچھا آغاز دینے میں ناکام رہے، اوپنر رحمان اللہ گرباز 21، ابراہیم زادران 22 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے جبکہ مڈل آرڈر بیٹر رحمت شاہ بھی 16 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔

کپتان حشمت اللہ شاہدی اور عظمت عمرزئی نے چوتھی وکٹ کی شراکت میں 121 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی، بعدازاں عظمت عمرزئی 62 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ کپتان حمشت اللہ 8 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 80 رنز کی اننگز کھیل کر پویلین لوٹے۔

دیگر کھلاڑیوں میں محمد نبی 19 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ نجیب اللہ زادران 2 رنز،راشد خان16رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔

بھارت کی جانب سے جسپریت بمراہ نے 4، ہاردک پانڈیا نے 2 جبکہ شاردل ٹھاکر اور کلدیپ یادیو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

بل ازیں افغان ٹیم کے کپتان حشمت اللہ شاہدی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انہوں نے کہا کہ کوشش ہوگی بڑا ٹارگٹ سیٹ کرکے ہوم گراؤنڈ پر بھارت کو پریشر میں لائیں۔

اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ افغانستان کیخلاف جارحانہ کھیل کا مظاہرہ کرنے کی کوشش کریں گے، اہم میچ ہے جیت کے ساتھ پاکستان کیخلاف میدان میں اُترنا چاہتے ہیں۔

دوسری جانب افغان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ بھارت نے ایشون کی جگہ شاردل ٹھاکر کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا ہے۔