نواب شاہ: اسکول ملازم بس ڈرائیور نے پُراسرار طریقہ سے بس میں مبینہ خودکشی کرلی۔ تفصیلات کے مطابق بی ڈی ایس اسکول کے ڈرائیور ایم ایم زرداری نے بس میں پُراسرار طور پر خودکشی کرلی۔ لاش کو پیپلز میڈیکل اسپتال منتقل کیا گیا، صحافیوں کو کوریج سے روکا گیا۔ پوسٹ مارٹم کرانے کےبعد لاش ورثاء کے سپرد کی گئی، اس موقع پر اسکول انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ ایم ایم زرداری نے خودکشی کی ہے۔