کراچی: کورنگی صنعتی ایریا کے قریب ملیر ندی میں 5 بچے ڈوب گئے، 1 بچے نے باقی 2 ساتھیوں کو بھی نکال لیا تاہم 2 بچے دم توڑگئے، جن کی شناخت راہل اور تکرا کے نام سے ہوگئی۔ دوستوں کو بچانے والے بہادر بچے نے بتایا کہ ہم الآصف اسکوائر، بکھر گوٹھ کے رہائشی ہیں، بس میں سوار ہوکر یہاں آئے تھے۔ پولیس کے مطابق گرمی کے باعث ندی میں نہارہے تھے، بچوں کی لاش کو اسپتال منتقل کیا جاچکا۔