لاہور: پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور صدر ن لیگ شہباز شریف نے مشاورت اور اشتراک عمل سے آگے بڑھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کےمطابق مولانافضل الرحمان نے شہباز شریف کی رہائشگاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ کر ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور موجودہ سیاسی صورتحال پر غور کیا گیا جبکہ اسرائیل فلسطین تنازع اور اس کے بعد کی عالمی صورتحال بھی زیر بحث آئی۔ا نہوں نے عام انتخابات سے متعلق مطالبے کی .
تفصیلات سے بھی سابق وزیر اعظم کو آگاہ کیا۔ملاقات میں فضل الرحمان نے نواز شریف کی وطن واپسی کے حوالے سے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ اس موقع پر دونوں نے اتفاق کیا کہ بحرانوں سے مل کر ہی نمٹا جا سکتا ہے۔ شہباز شریف نے کہا 16 ماہ میں پاکستان کو دیوالیہ ہونے سے بچانے میں آپ نے بھرپور تعاون کیا، تمام جماعتوں نے 16 ماہ میں سیاست کا نہیں صرف ریاست بچانے کا سوچا، پاکستان کو اتحاد، مشاورت اور اشتراک عمل ہی بحرانوں سے نکال سکتا ہے۔
دریں اثنا ء مولانا فضل الرحمان نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہاہے کہ اسرائیل درندوں نے درندگی کی انتہاء کردی ہے،فلسطینی آبادی پر بھیڑیوں کی طرح حملہ آورہے،عالمی برادری اور خصوصاً مسلم اْمّہ اسرائیل کے اس غیر انسانی طرزعمل کا فوری نوٹس لے۔