کوہاٹ : ماں نے کمسن بیٹوں کو سوتے ہوئے ذبح کردیا

کوہاٹ: ہنگو کے علاقہ کربوغہ شریف میں ماں نے اپنے کمسن دو بیٹوں کو ذبح کردیا ۔پولیس نے بچوں کی ماں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذبح ہونے والے بچے گہری نیند میں تھے کہ ماں نے انہیں سوتے ہوئے میں چھری پھیر دی ۔ پولیس کے مطابق علاقہ کربوغہ شریف میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں سگی ماں نے دو بیٹوں کو موت کی نیند سلا دیا۔ دونوں بچوں کی عمریں ڈیڑھ اور تین سال ہے۔ پولیس نے بچوں کی والدہ کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق والدہ کا دماغی توازن بھی درست نہیں ہے۔