چکلالہ (اُمت نیوز) سٹرٹیجک پلانز ڈویژن کے 34 سائنسدانوں اور انجینئرز کو تمغوں سے نوازا گیا۔
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کی جانب سے ڈائریکٹر جنرل سٹرٹیجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل یوسف جمال نے سٹرٹیجک پلانز ڈویژن (SPD) کے 34 نامور سائنسدانوں اور انجینئرز کو اعلیٰ کارگردگی کی بنیاد پر تمغوں سے نوازا۔
چکلالہ گیریژن میں ہونے والی تقریب کے دوران سائنسدانوں اور انجینئرز کی شاندار خدمات کو بے حد سراہا گیا۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos