اسلام آباد(اُمت نیوز)بنگلا دیش کے دورے کیلئے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ندا ڈار ٹیم کی قیادت کریں گی
اور اس دورے میں 6 میچز شامل ہیں،پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 20 اکتوبر کو بنگلا دیش روانہ ہو گی جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان محدود اوورز کے 6 میچز کھیلے جائیں گے۔
دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی چیمپئن شپ کے 3 ون ڈے میچز سیریز کا حصہ ہیں،اس حوالے سے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم 14 اکتوبر سے ٹریننگ کا آغاز کرے گی۔
پاکستانی ٹیم 20 اکتوبر کو بنگلہ دیش روانہ ہوگی۔