قادر رضا نامی ملزم جعلی امریکی ڈالرز ایک پارٹی کو سپلائی کرنے کے لیے انتظار کر رہا تھا ۔ ملزم کی نشاندہی پر جعلی ڈالرزکی ڈیل کرنے والےنعیم احمد نامی ملزم کو واٹرپمپ سےگرفتار کرلیا گیا۔
قادر رضا نامی ملزم جعلی امریکی ڈالرز ایک پارٹی کو سپلائی کرنے کے لیے انتظار کر رہا تھا ۔ ملزم کی نشاندہی پر جعلی ڈالرزکی ڈیل کرنے والےنعیم احمد نامی ملزم کو واٹرپمپ سےگرفتار کرلیا گیا۔

5 ایکسچینج کمپنیوں کے لائسنس معطل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی پر 5 ایکسچینج کمپنیوں کے لائسنس معطل کردیے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیہ کے مطابق انٹرنیشنل ایکسچینج کمپنی، ورلڈ وائیڈ ایکسچینج کمپنی، ورلڈ ایکسچینج کمپنی، یونیورسل ایکسچینج کمپنی اور یونائیٹڈ ایکسچینج کمپنی اسٹیٹ بینک کی ہدایات اور ریگولیشن کی سنگین خلاف ورزی کی مرتکب پائی گئیں۔

مرکزی بینک کے مطابق پانچوں بی کیٹیگری ایکسچینج کمپنیوں کے صدر و ذیلی دفاتر کو کاروباری سرگرمیوں سے روک دیا گیا ہے۔