لاہور میں گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم شہباز شریف کی گاڑی کو روکنے پر 90 مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی جس میں 4 افراد کو نامزد بھی گیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق 4 افراد کو نامزد کرنے کے ساتھ ساتھ 90 نامعلوم افراد کے خلاف تھانہ کاہنہ کے سب انسپکٹر منیر کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ مظاہرین کے خلاف ایف آئی آر سڑک بلاک کرنے کی دفعات کے تحت درج کی گئی ہے۔
واضح رہے کہ 4 اکتوبر کو سابق وزیراعظم شہباز شریف جلسے کے بعد واپس آرہے تھے کہ کچھ مظاہرین نے گاڑی کے آگے احتجاج کیا اور نعرے بازی کی۔