ملزم کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، فائل فوٹو
ملزم کے خلاف تھانہ ترنول میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے، فائل فوٹو

کراچی : صدر تھانے کا بھتہ خور اہلکار گرفتار، ساتھی فرار

کراچی:  ایس آئی یو نے بھتہ خور پولیس اہلکار کو گرفتار کرلیا، ساتھی فرار ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس آئی یو نے بھتہ خور صدر تھانے کے اہلکار بابر زمان کو گرفتار کرلیا۔ فرار اہلکار عثمان کی تلاش بھی جاری ہے۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ دونوں اہلکاروں نے 9 اکتوبر کو رکشہ ڈرائیور سے 30 ہزار بھتہ وصول کیا تھا۔ مقدمہ درج کیا گیا۔

ادھر کراچی میں نجی سیکورٹی کمپنی کے گارڈز کا اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہونے کا انکشاف ہوگیا۔ ایس ایس پی ساوتھ عمران قریشی کے مطابق ڈیفنس فیز 6 میں مبینہ مقابلے میں 2 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، جو سیکورٹی کمپنی کے ملازم ہیں۔ ملزمان سیکورٹی کمپنی کے یونیفارم میں ملبوس تھے اور لوٹ مار کررہے تھے۔ ملزمان سے 2 پستول اور تھانہ فیروزآباد اور پریڈی کی حدود سے چھینے ہوئے 2 موبائل فونز بھی برآمد ہوئے۔ ملزمان سعید اور عبدل اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ہیں۔