77 ارب کا منصوبہ ایکنک کو بھیج دیا ہے، فائل فوٹو
77 ارب کا منصوبہ ایکنک کو بھیج دیا ہے، فائل فوٹو

مرتضی وہاب کی مشکلات کم نہ ہوسکیں

کراچی: ضمنی بلدیاتی انتخابات کے لیے مرتضی وہاب کی مشکلات کم نہ ہوسکیں ۔ میئر کراچی مرتضی وہاب کے ضلع کیماڑی سے کاغذات نامزدگی سٹی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل میں چیلنج کردیے گئے۔

جمعہ کو جماعت اسلامی کے امیدوار برائے چیئرمین یو سی 3 ماڑی پور محمد حسین نے سٹی کورٹ میں قائم الیکشن ٹریبونل میں مرتضیٰ وہاب کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے خلاف درخواست دائرکردی۔ درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ مرتضی وہاب ماڑی پور یو سی 3 کے نہ ووٹر ہیں اور نہ ہی رہائشی ہیں ۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ریٹرننگ افسر کی جانب سے مرتضی وہاب کے کاغذات نامزدگی کی منظوری غیر قانونی ہے، سندھ لوکل گورنمنٹ ایکٹ 2013 کے مطابق امیدوار کا وارڈ یا کونسل میں رجسٹرڈ ووٹر ہونا ضروری ہے،

ریٹرننگ افسر کو اپنے اعتراض سے آگاہ کیا لیکن ریٹرننگ افسر نے کارروائی نہیں کی، الیکشن ٹریبونل ریٹرننگ افسر کے غیر قانونی اقدام کو کالعدم قرار دے، مرتضی وہاب کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کیا جائے۔