ایف بی ار نے 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلز کی سمز بلاک کرنے کی لسٹ شائع کی تھی،فائل فوٹو
ایف بی ار نے 5 لاکھ 6 ہزار 671 نان فائلز کی سمز بلاک کرنے کی لسٹ شائع کی تھی،فائل فوٹو

پشاور میں موبائل فون سمز سرعام فروخت پر پابندی

پشاور: پشاور میں موبائل فون سمز کی سرعام فروخت پر پابندی عائد کردی گئی۔

ڈپٹی کمشنر پشاور نے موبائل سم کا غیر قانونی استعمال روکنے کے لیے موبائل فون سم کی سرعام فروخت کرنے پر پابندی لگاتے ہوئے دفعہ 144 نافذ کردی ہے، جس کے تحت بغیر اجازت موبائل فون سم فروخت کرنا ممنوع ہوگا۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے ذریعے ڈی سی پشاور نے پولیس کو غیر قانونی طریقوں سے موبائل سم فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی ہدایت کردی ہے۔

موبائل سم کا استعمال جرائم اورغیر قانونی اقدامات کے لیے استعمال کیا جارہا تھا۔ ڈی سی پشاور کے مطابق متعلقہ اتھارٹی کی اجازت کے بغیر سم فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔