مکہ : فلسطین اسرائیل کے درمیان کشیدگی پر آج جمعہ کے روز امام کعبہ فلسطینیوں کے لیے دعا کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے۔
مسجد الحرام میں جمعے کی نماز سے قبل لاکھوں زائرین نے فلسطین کے لیے دعائیں کیں۔امام کعبہ نے نماز جمعہ کے بعد دعا کی کہ اے اللہ مسجد اقصیٰ میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کو آزادی عطا فرما، فلسطین میں ہمارے بھائیوں اور بہنوں کی مدد کراور ان کا حامی و مددگار ہو۔
Emotional Dua By Sheikh Usaamah Khayaat at Masjid Al Haram !
O Allah Protect Masjid Al Aqsa! pic.twitter.com/yqm6md1hCr
— 𝗛𝗮𝗿𝗮𝗺𝗮𝗶𝗻 (@HaramainInfo) October 13, 2023
اردن میں مظلوم فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے فوج کی رکاوٹیں توڑتے ہوئے اسرائیلی سرحد پر پہنچ گئے۔
ادرنی مظاہرین اسرائیل اور وزیراعظم نیتن یاہو کے خلاف سخت نعرے بازی کر رہے تھے، احتجاج کرتے ہوئے مظاہرین کی بڑی تعداد بڑھتے ہوئے اسرائیلی سرحد کے قریب پہنچ گئی۔
اس دوران انہوں نے اردنی فوج کی جانب سے لگائی گئی رکاوٹوں کی بھی پرواہ نہیں کی اور انہیں توڑتے ہوئے دشمن کی سرحد پر پہنچ گئے۔اردنی فوج نے مظاہرین پر شدید شیلنگ کی اور ان کو سرحد سے پیچھے ہٹاتے ہوئے منتشر کر دیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق بنگلا دیش میں غزہ کی پٹی اور فلسطینیوں سے اظہارِ یک جہتی کے لیے مظاہرہ کیا گیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ بغداد میں ہزاروں مظاہرین نے فلسطینیوں کے حق میں نعرے لگائے۔علاوہ ازیں پاکستان میں بھی نمازِ جمعہ کے اجتماعات میں فلسطین کے لیے دعائیں کی گئیں۔
واضح رہے کہ کشیدگی حماس کے حملے کے بعد سے بڑھ کر جنگ میں تبدیل ہوگئی ہے، اسرائیل نے غزہ کی ناکہ بندی مزید سخت کرتے ہوئے خوراک، ایندھن اور بجلی کی فراہمی معطل کردی گئی ہے۔