کراچی: عدالت نے شاہراہ فیصل پر شیر کے مٹرگشت کیس میں شیر کے مالک شمس الحق پر 3 لاکھ 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا اور شیر بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
کراچی کی مشہور شاہراہ شارع فیصل پر 29 اگست کو شیر مٹر گشت کرتا دکھائی دیا،سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوتے ہی شیر کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی تھی۔
شیر کے مالک شمس الحق نے مؤقف پیش کیا کہ دوسری جگہ منتقلی کےدوران شیرشاہراہ فیصل پر نکل آیا تھا، تاہم محکمہ وائلڈ لائف کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا، اور شیر کے مالک سمیت 5 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا گیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی کی عدالت میں شاہراہ فیصل پر شیرکے گشت کے کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے شیر کے مالک شمس الحق پر 3 لاکھ 12 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا، اور شیر بھی ضبط کرنے کا حکم دے دیا۔
واضح رہے کہ عدالتی حکم پر شیر کراچی چڑیاگھر میں موجود ہے۔ مالک سے بچھڑنے کے غم میں شیر نے کھانا پینا چھوڑ دیا تھا اسی وجہ سے دو دن سے بھوکے شیر کو کھانا کھلانے کے لیے مالک چڑیا گھر بلایا گیا۔
عدالتی حکم پر شیر کراچی چڑیا گھر میں موجود ہے، فائل فوٹو