فائل فوٹو
فائل فوٹو

کراچی ، انٹر کے تمام گروپس کے امتحانی نتائج کا اعلان

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے تمام گروپس کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا۔

ناظم امتحانات ظہیر الدین بھٹو کا کہنا ہے کہ پری میڈیکل میں تینوں پوزیشن طالبات نے حاصل کیں، امتحانات میں کامیابی کا تناسب 52.37 فیصد رہا۔

ناظم امتحانات کا مزید کہنا ہے کہ پری میڈیکل میں 26 ہزار 412  طلبا و طالبات امتحانات میں شریک ہوئے۔

ظہیر الدین بھٹو کا کہنا ہے کہ پری انجینئرنگ کی پہلی دو پوزیشن لڑکوں اور تیسری پوزیشن لڑکی نے حاصل کی، امتحانات میں 24 ہزار 827 امیدوار شریک ہوئے۔

ناظم امتحانات کے مطابق پری انجینئرنگ امتحانات میں کامیابی کا تناسب 49.27 فیصد رہا۔