ملک کو نوازشریف کی ضرورت ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(اُمت نیوز)سابق وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی کے وقت میں ہم پر مقدمات بنائے گئے،
جو لوگ آج جیل میں ہیں وہ اللہ پاک کی پکڑ میں ہیں، چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں سب سے زیادہ مہنگائی ہوئی، لاڈلا تو وہ ہے جس نے ملک کو تباہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ 16 ماہ میں شہبازشریف نے ملک کو سری لنکا بننے سے بچایا، اس ملک کو نوازشریف کی ضرورت ہے، 21اکتوبر کو محمد نوازشریف واپس آئیں گے اور اپنا ویژن دیں گے، 15 سے 16 سال کے بچوں کو بھی پتا ہے کہ اس ملک میں لوڈشیڈنگ کس نے ختم کی۔

سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ نوازشریف عدالتوں اور جیلوں سے بھاگ کر نہیں گئے تھے، قائد مسلم لیگ ن واپس آ کر پھر سے سب کچھ ٹھیک کریں گے، پاکستان کے عوام جس کو ووٹ دیں گے، اقتدار پر اس کا حق ہے۔