اسلام آباد(اُمت نیوز) پاکستان کرکٹ ٹیم کے اٹیک بولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ ہوم کراؤڈ سے ہوم ٹیم کے اعتماد کو کافی فائدہ ملتا ہے پر کسی ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دینے کا مزہ ہی الگ ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ورلڈ کپ 2023 کے سب سے بڑے مقابلے یعنی پاک بھارت ٹاکرے سے متعلق کہا ہے کہ ہوم کراؤڈ سے ہوم ٹیم کے اعتماد کو کافی فائدہ ملتا ہے پر کسی ٹیم کو اس کے ہوم گراؤنڈ میں شکست دینے کا مزہ الگ ہے، تیاری اچھی ہے، اچھی ایک روزہ کرکٹ کھیلتے ہوئے آ رہے ہیں۔
شاہین شاہ آفریدی نے مزید کہا کہ پریشر صرف پاکستان پر نہیں بلکہ بھارت پر بھی ہوگا، امید کرتے ہیں کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو احمد آباد میں بھی سپورٹ ملے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان کے ورلڈ کپ 2023 میں پہلے دونوں ہی مقابلے حیدرآباد میں ہوئے جہاں پاکستان کرکٹ ٹیم کو کافی زیادہ سپورٹ ملی جس پر پاکستانی کرکٹرز کے علاوہ پاکستانی عوام نے بھی سوشل میڈیا کے ذریعے بھارتی شائقین کا شکریہ کیا، ان سے ملنے والی عزت اور جذبہ خیر سگالی کا خیر مقدم کیا۔