ن لیگ کا کل مصطفیٰ آباد للیانی میں پاور شو کرنے کا فیصلہ

لاہور (اُمت نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن نے کل مصطفیٰ آباد للیانی میں پاور شو کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
جلسہ قصور روڈ للیانی کے نواحی علاقے مصطفیٰ آباد میں منعقد کیا جائے گا جس سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف خطاب کریں گے۔
ن لیگ کا آئندہ ہفتے لاہور کے سرحدی علاقے میں بھی جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، 21 اکتوبر سے قبل مریم نواز ماڈل ٹاؤن میں مختلف کنونشنز میں شرکت کریں گی جبکہ دیگر شہروں میں منعقدہ ورکرز کنونشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کریں گی۔