ویرات کوہلی کا بابر اعظم کو دو پلیئنگ شرٹس کا تحفہ

پاک بھارت میچ کے بعد بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی گراؤنڈ میں ملاقات ہوئی جس میں سٹار بھارتی کرکٹر نے بابر اعظم کو اپنی دو پلیئنگ شرٹس دیں۔

               
October 15, 2023 · اسپورٹس

احمد آباد (اُمت نیوز) سابق بھارتی کپتان اور سٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے قومی کرکٹ کے کپتان بابر اعظم کو اپنی دو پلیئنگ شرٹس کا تحفہ دے دیا۔
آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ 2023ء کے پاک بھارت میچ کے بعد بابر اعظم اور ویرات کوہلی کی گراؤنڈ میں ملاقات ہوئی جس میں سٹار بھارتی کرکٹر نے بابر اعظم کو اپنی دو پلیئنگ شرٹس دیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم نے ویرات کوہلی سے دستخط شدہ شرٹس دینے کا کہا تھا، سابق بھارتی کپتان ویرات کوہلی کی جانب سے دی گئی دونوں شرٹس بھارت کی رواں ورلڈکپ کی آفیشل جرسی ہیں۔