فرانس میں حملے کا خدشہ، لوور میوزیم خالی کرکے بند کر دیا گیا

 

فرانس (اُمت نیوز)فرانس میں حملے کے خدشے کے پیش نظر لوور میوزیم کو آج سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر خالی کر کے بند کر دیا گیا۔
گزشتہ روز فرانس کے شہر اراس کے ایک ہائی اسکول میں چاقو سے حملہ کے بعد فرانس بھر میں ہائی الرٹ ہے۔
لوور میوزیم کو انتباہی پیغامات موصول ہونے کے بعد سیکیورٹی وجوہات کی بناء پر“ خالی کرالیا گیا اور غیر معمولی طور پر بند کر دیا گیا۔