حماس (اُْمت نیوز)حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ کا کہنا ہے کہ ایک بھی فلسطینی غزہ نہیں چھوڑے گا۔ حماس کے سربراہ اسماعیل ہانیہ نے کہا کہ کوئی فلسطینی بھی مصر ہجرت نہیں کرے گا، مصر ہمارا مسلم برادر ملک ہے اور مصری ہمارے بھائی ہیں، لیکن مصر نقل مکانی کرنا اس مسئلے کا حل نہیں ہے، تمام فلسطینیوں کا فیصلہ یہ ہے کہ ہم اپنے ملک میں رہیں گے۔
اسماعیل ہانیہ نے مزید کہا کہ امریکا اور اسرائیل کے گٹھ جوڑ کو ہر صورت میں ہم ناکام بنا دیں گے۔