کوئٹہ: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم بی ایل اے عبدالمجید بریگیڈ کا سرغنہ ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا۔
سیکیورٹی فورسز نے کا لعدم بلوچ لبریشن آرمی کیخلاف خفیہ آپریشن کیا، آپریشن میں کالعدم بی ایل اے عبدالمجید بریگیڈ کا سرغنہ ساتھی سمیت ہلاک ہو گیا، کامیاب کارروائی کے دوران دہشتگرد صدام حسین مسلم کو ہلاک کیا گیا،ہلاک دہشتگرد صدام گرو اور جبار جیسے ناموں سے بھی جانا چاتا ہے۔
آپریشن کے دوران صدام حسین کا ساتھی مقصود بھی مارا گیا،سیکیورٹی فورسز نے بھاری اسلحہ اور بارودی مواد بھی برآمد کرلیا۔