طیارہ دو بجکر 25 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ سے امرتسر کےلئے ٹیک آف کر گیا۔ فائل فوٹو
طیارہ دو بجکر 25 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ سے امرتسر کےلئے ٹیک آف کر گیا۔ فائل فوٹو

بھارت جانیوالے طیارے کی کراچی میں ہنگامی لینڈنگ، دو گھنٹے رکا رہا

کراچی: مسافر کی طبیعت خراب ہونے پر ایئر انڈیا کی دبئی سے امرتسر کی پرواز نے کراچی ایئرپورٹ پر میڈیکل ایمرجنسی لینڈنگ کی۔ طیارہ لگ بھگ 2 گھنٹے تک کراچی ایئرپورٹ پر موجود رہا۔

بھارت کم لاگت کی ایئرلائن ایئر انڈیا ایکسپریس کی پرواز آئی ایکس 192 دبئی سے امرتسر کے روٹ پر تھی کہ پاکستان کی فضائی حدود بلوچستان میں کوہ پتندر کے قریب طیارے میں سوار ایک مسافر کی طبیعت خرا ب ہوگئی۔

پائلٹ کے رابطہ کرنے پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر طیارے کو کراچی ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت دی۔ بوئنگ 737 طیارے نے دوپہر 12 بجکر 19 منٹ پر کراچی کے جناب انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر لینڈ کیا۔سول ایوی ایشن کی میڈیکل ٹیم نے طیارے میں مسافر کا معائنہ کیا۔

ایوی ایشن حکام کے مطابق بھارت کے شہری مسافر کی طبیعت ٹھیک نہیں تھی۔ میڈیکل ٹیم نے مسافر کو طبی امداد دی۔ ایئرپورٹ کی بارڈر سیکیورٹی کی جانب سے مسافر کو ٹریولنگ کےلئے فٹ قرار دینے پر طیارہ دو بجکر 25 منٹ پر کراچی ایئرپورٹ سے امرتسر کےلئے ٹیک آف کر گیا۔