کراچی: سندھ پولیس میں تعینات انسپکٹرنے حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف اعلان کردہ جہاد میں حصہ لینے اورجسمانی طور پراپنا حصہ جہاد میں ڈالنے کے لیے آئی جی سندھ نے اجازت مانگ لی۔
تفصیلات کے ایس ایس پی انویسٹی گیشن ٹویسٹی ساؤتھ زون میں تعینات انسپکٹرفیاض احمد جانوری نے آئی جی سندھ رفعت مختار راجہ کو ایک خط ارسال کیا ہے جس میں انسپکٹر فیاض احمد جانوری نے حماس کی جانب سے اسرائیل کے خلاف اعلان کردہ جہاد میں حصہ لینے اور جسمانی طور پر اپنا حصہ جہاد میں ڈالنے کے لیے آئی جی سندھ نے باضابطہ اجازت مانگ لی۔
انسپکٹر فیاض احمد جانوری نے اپنی تنخواہ کا 10 فیصد حصہ بھی الخدمت فاؤنڈیشن کو خاص طورپرفلسطین ریلیف آپریشن کے لیے پیش کش کردی۔
خط میں انسپکٹر نے لکھا کہ فلسطین کی آزادی تک جہاد میں شریک رہنے کی اجازت دی جائے۔
سندھ سے صوبائی سروسز کمیشن کی اہلیت حاصل کرنے والے پاکستان کے پہلے پولیس افسر انسپکٹر فیاض احمد جانوری بلوچ نے انسپکٹر جنرل آف پولیس، صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان، وزیراعظم اسلامی جمہوریہ پاکستان، پاکستان میں فلسطین کے سفیر، الخدمت فاؤنڈیشن کے صدر کو خط لکھا۔ جس ۔#Gazagenocide pic.twitter.com/q1wnLegJKO
— Sajidahmed (@Sajidah20869231) October 14, 2023