بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں زلزلے کے جھٹکے

زلزلے کا مرکز ہریانہ کے شہر فرید آباد سے 13 کلومیٹر دور تھا۔

               
October 15, 2023 · بام دنیا
کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، فائل فوٹو

کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی، فائل فوٹو

نئی دہلی: بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق نئی دہلی میں آئے زلزلے کی شدت 3.1 ریکارڈ کی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز ہریانہ کے شہر فرید آباد سے 13 کلومیٹر دور تھا۔رپورٹس کے مطابق ابتدائی طور پر کسی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

واضح رہے کہ آج افغانستان کے صوبۂ ہرات میں بھی 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔