بھٹ شاہ: سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن کی شمولیت کےبعد سندھ میں ن لیگ کی قدر بڑھ رہی ہے، جلسوں سے دیگر پارٹیوں میں ہلچل مچ گئی۔ ذرائع کے مطابق بشیر میمن کو استقبالیہ کمیٹی کا کنوینر بنانے سے پارٹی کے کئی رہنما قیادت سے شدید ناراض ہیں لیکن ن لیگ قیادت اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ہٹانے سے گریز کررہی ہے۔ لیگی کارکنان کا کہنا ہےکہ بشیر میمن ہمارا سہارا ہیں، ان کی آمد کےبعد ہماری سنوائی ہورہی ہے، لوگ ن لیگ کی جانب راغب ہورہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کی آمد کےبعد اہم شخصیات کے پارٹی میں شمولیت کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے، بشیر میمن کا کہنا ہے کہ نواز لیگ حکومت بنائے گی، عوام کی خوشحالی کے دن آرہے ہیں۔ ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پی پی نے انہیں شمولیت سمیت بڑا عہدہ دینے کی پیشکش کی، جو انہوں نے مسترد کردی۔