اسلام آباد : نگران وزیراعظم کل چین کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوں گے۔نگران وزیراعظم 17 اور 18 اکتوبر کو چین میں بیلٹ اینڈ روز فورم میں شرکت کریں گے، نگران وزیر اعظم چین کے صدر کی دعوت پر چین میں ہونے والے تیسرے بیلٹ اینڈ روڈ فورم میں شرکت کریں گے، نگران وزیراعظم بیلٹ اینڈ روڈ فورم سے خطاب بھی کریں گے۔
نگران وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا چین کا دورہ پاکستان چین تعلقات کیلئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے،نگران وزیر اعظم کی چینی صدر اور ہم منصب سے ملاقاتیں ہونگی ۔نگران وزیر اعظم کی روس اور سری لنکا کے صدور سے ملاقاتیں متوقع ہیں،ملاقاتوں میں علاقائی صورتحال سمیت دو طرفہ امور پر بات چیت ہوگی۔