پشاور: پشاور پولیس نے تحریک انصاف کے رہنما مراد سعید کو مبینہ طور پر فرار کرانےپر ان کے برادر نسبتی سمیت دیگر رشتے داروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ایس پی ورسک نے بتایامراد سعید ناصر باغ کے ایک گھر میں مبینہ طور روپوش تھے، گرفتاری کیلئے چھاپہ مارا تو ملزم کے برادر نسبتی نے پولیس کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے مراد سعید کو فرار ہونے میں مدد فراہم کی۔ مراد سعید کے رشتہ داروں نے پولیس سے تکرار اور گالم گلوچ بھی کی جبکہ چھاپہ مار ٹیم پر پتھراؤ بھی کیا، مراد سعید پولیس چھاپے سے چند منٹ پہلے فرار ہوئے۔ گھر میں مراد سعید کے 2 ملازم موجود تھے،چھاپے کے دوران ان کی گاڑی بھی برآمد ہوئی۔