دہلی:آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پہلا بڑا سیٹ اپ،افغاسنتان نے ورلڈچیمپئن انگلینڈ کو 69 رنز سے شکست دے دی،285 رنز کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم 215 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔افغانستان نے ورلڈکپ میں پہلی فتح حاصل کرلی۔
انگلینڈ کی جانب سے اننگز کا آغاز مشکلات سے دوچار رہا،جونی بیرسٹو 2،جوروٹ 11 اور کپتان جوز بٹلر محض 9 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،ہیری بروک نے 66 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ڈیوڈ میلان 32 رنز بنانے میں کامیباب ہوئے۔عادل رشید نے مزاحمت کرتے ہوئے 20 رنز بنائے تاہم ان کے یہ رنز بھی رائیگاں گئے،افغان اسپن اٹیک کے سامنے انگلش بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی،10 میں سے8 وکٹیں افغان اسپنرز نے حاصل کی۔مجیب الرحمان اور راشد خان نے 3 3 جبکہ محمد نبی نے 2 وکٹیں حاصل کی۔فاسٹ بولر نوین الحق اور فضل فاروقی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ورلڈ کپ کے 13 ویں میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت لیا اور افغانستان کو بیٹنگ کی دعوت دی،رحمان اللہ گرباز نے جارحانہ کھیل پیش کیا اور چوکے چھکوں کی برسات لگائی،انہوں نے 8 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 80 رنز بنائے تاہم وہ سنچری بنانے سے محروم رہے اور رن آئوٹ ہوگئے۔افغانستان کا مڈل آرڈر تو نہ چل سکا البتہ لوئر آرڈر میں اکرام اللہ نے 53 رنز بناکر ٹیم کے ٹوٹل کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔راشد خان نے 23 جب کہ نجیب الرحمن نے 28 رنز بنائے۔