ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ درابن پردہشت گردوں کا حملہ

ڈیرہ اسماعیل خان:  تحصیل درابن کلاں تھانے پرنامعلوم دہشت گردوں نے حملہ کردیا پولیس اور دہشتگردوں کےدرمیان فائرنگ کے تبادلہ شرپسند عناصر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرارہوگئے۔

رپورٹس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میںدرابن پولیس اسٹیشن پر دہشت گردوں نے حملہ کر دیا ہےجس باعث پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ پولیس جوانوں کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی۔

ایس ایچ او عطا اللہ چودری کا کہنا تھا کہ دہشتگردوں کی جانب سے چھوٹے اور بڑے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا پولیس حکام کا کہنا ہے کہ بھاری نفری تھانہ درابن کی طرف روانہ کر دی گئی ہے۔ تاہم کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھی ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانے پر مسلح افراد نے حملہ کردیاتھاجس میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئےتھے تھانے کا گیٹ تباہ ہوگیا جبکہ کیمروں اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچایا گیا تھا۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے تھانہ ہتھالہ پر 30 مسلح افراد کا حملہ کردیا، جو ہینڈ گرینیڈ اور راکٹ لانچروں سمیت بھاری ہتھیاروں سے لیس تھے۔