منڈی بہاؤالدین(اُمت نیوز)منڈی بہاؤالدین میں موٹر سائیکل حادثے میں 2 نوجوان جان کی بازی ہار گئے۔
پولیس کے مطابق منڈی بہاؤالدین کے تھانہ کٹھیالہ شیخاں کے علاقے خیرے وال کے قریب موٹر سائیکل کو حادثہ پیش آیا، موٹرسائیکل پر سوار 2نوجوان جاںبحق ہو گئے، موٹر سائیکل سڑک کنارے لگے بجلی کے پول سے ٹکرا گیا، دونوں نوجوان کا تعلق ایک ہی گاؤں اور ایک ہی خاندان سے تھا۔
پولیس کا مزید کہنا ہے کہ حادثہ میں جاںبحق ہونے والوں کی شناخت محمد اکبر اور محمد وسیم سکنہ میانوال رانھجا سے ہوئی ہے، موٹر سائیکل سوار خیر وال سے میاںوال رانجھا آ رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث بجلی کے پول سے ٹکرا گئے، حادثے کی اطلاع ملتے ہی گھروں میں کہرام مچ گیا اور گاؤں سوگ میں ڈوب گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی ہیں۔