اسلام آباد (اُمت نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے سائفر کیس کی جیل میں سماعت کے خلاف چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی درخواست نمٹا دی۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے درخواست نمٹانے کا فیصلہ سنایا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کی درخواست کس بنیاد پر نمٹائی گئی تحریری فیصلے میں وجوہات سامنے آئیں گی، اسلام آباد ہائیکیورٹ کی جانب سے درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔