اسلام آباد (اُمت نیوز) حکومت نے آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل کرتے ہوئے گیس مہنگی کرنے کی تیاری کر لی۔
ایک طرف پٹرول مہنگا کر کے عوام کو ریلیف تو دوسری جانب حکومت گیس کی قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کر کے مہنگائی میں پسے عوام پر نیا بم گرانے کی خواہاں ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی کیلئے سمری تیار کر لی گئی ہے، حتمی منظوری پر یکم اکتوبر سے اضافہ ہوگا۔
وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ گیس کی قیمت نہ بڑھانے سے 185 ارب روپے کا شارٹ فال بڑھے گا، گھریلو صارفین کیلئے آر ایل این جی کی قیمتیں نہ بڑھائی تو شارٹ فال میں 21 ارب کا شارٹ فال بڑھے گا۔
ذرائع کے مطابق رواں مالی سال کے اختتام تک گیس گردشی قرضہ میں 46 ارب روپے اضافے کا خدشہ ہے، آئی ایم ایف نے گیس سیکٹر گردشی قرضہ میں اضافے پر تشویش ظاہر کی تھی۔