الیکشن کمیشن نے انٹرا پارٹی الیکشن کیس کی سماعت 22 اکتوبر تک ملتوی کر دی، فائل فوٹو
دستاویزات جمع کروانی ہیں ایک ہفتے سے 10 دن تک کا وقت دیں۔بیرسٹر گوہر، فائل فوٹو

جانبدار نگراں وزرا اور مشیر کیخلاف درخواستوں قابل سماعت قرار

اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جانبدار نگراں وزرا اور مشیر کیخلاف درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا،الیکشن کمیشن نے نگران وزراءاور مشیر کیخلاف درخواستیں قابل سماعت قرار دیدیں۔

فوادحسن فواد، احد چیمہ اور وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری توقیر شاہ کو نوٹسز جاری  کر دیئے گئے،الیکشن کمیشن نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے سماعت 26اکتوبر تک ملتوی کردی۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن نے درخواستوں پر 10اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیاتھا۔