لکھنو: آئی سی سی ورلڈ کپ کے 14ویں میچ میں سری لنکا نے آسٹریلیا کو جیت کیلیے210رنز کا ہدف دیدیا۔
لکھنو میں کھیلے جارہے میچ میں سری لنکن ٹیم 43 اعشاریہ 3 اوورز میں 209 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا جس پر پاتھم نسانکا اور کوشل پریرا نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا، اوپننگ بلے بازوں نے بہترین کھیل پیش کیا ، پریرا 78 اور نسانکا نے 61 رنز کی اننگ کھیلی. کوشل مینڈل صرف 9 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہو گئے،سدیرا مارا8رنز بنا سکے۔
مچل اسٹارک نے دھننجایا ڈی سلوا کو بولڈ کرکے میچ کی پہلی وکٹ حاصل کی۔ دھننجایا ڈی سلوا 7 رنز، دونیتھ ویلالگے 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔بارش کے باعث کھیل کو کچھ دیر کے لیے روکنا پڑا۔
آسٹریلیا کی طرف سے ایڈم زمپا نے 4، پیٹ کمنز اور مچل اسٹارک 2، 2 جبکہ گلین میکسویل نے 1 وکٹ اپنے نام کی۔
کوشل مینڈس نے ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دن کے اوقات میں وکٹ اچھی رہے گی ، اس لیے پہلے بیٹنگ کرنا بہتر ہوگا، کرونارتنے اور کمارا کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ کپتان داسن شناکا زخمی ہونے کے باعث نہیں کھیل رہے ۔ ہماری کوشش ہو گی کہ 280 سے 300رنز بنائیں۔
آسٹریلیا کے کپتان کا کہناتھا کہ اگر وہ ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ ہی کرتے ، ہم نے پچھلے کچھ دنوں میں بہت ٹرین ہوئے ہیں اور باقیوں نے بھی خود کو بہتر کیاہے ، ہماری ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گی۔