ڈی آئی خان: سگی بھانجی کے ساتھ کورٹ میرج کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ماموں نے اپنی سگی بھانجی کو گھر سے بھگاکر کورٹ میرج کی، جس کی شکایت پر لڑکی کے ماموں کو تھانہ گومل یونیورسٹی پولیس نے گرفتارکرلیا۔
مقدمے کے مطابق 40 سالہ رشید نامی شخص نے اپنی سگی بھانجی شازیہ بی بی کے ساتھ کورٹ میں نکاح کیا، لڑکی کی عمر 17، 18 برس ہے جو 21 ستمبر سے اپنے گھر سے لاپتا تھی۔پولیس نے ایف آئی آر درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔