لاہور: انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی نے کرکٹ سمیت پانچ کھیلوں کو اولمپکس گیمز میں شامل کرنے کی منظوری دے دی، اس کا باقاعدہ اعلان ممبئی میں جاری آئی او سی کے ایگزیکٹو اجلاس میں کیا گیا۔
ترجمان آئی او سی کے مطابق آئی او سی نے شرکا اجلاس کے تجویز کردہ تمام کھیلوں کو اولمپکس 2028 کا حصہ بنانے کی منظوری دے دی ہے، جن میں کرکٹ، اسکواش، بیس بال ساف بال، فیلگ فٹبال اور لیکروس شامل ہیں۔
لاس اینجلس اولمپکس میں مردوں اور خواتین کے میچز ٹی20 فارمیٹ کے تحت ہوں گے۔ اولمپک گیمز میں کرکٹ کی شمولیت سے ایشیا میں بالخصوص ممکنہ طور پر آمدنی کے نئے راستے کھل جائیں گے۔