راولپنڈی : عمانی بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی کی جنرل ہیڈ کوارٹرز آمد، پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی ، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق عمان کی بری فوج کے کمانڈر میجر جنرل مطر بن سالم بن راشد البلوشی نے جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، عمانی کمانڈر نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں اور علاقائی امن و استحکام کیلئے جاری کاوشوں کو سراہا، قبل ازیں جی ایچ کیو آمد پر عمان کی رائل آرمی کے کمانڈر نے یادگار شہداء پر حاضری دی اور پھول رکھے، جبکہ پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے عمانی کمانڈر کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔