اسلام آباد: پاکستان کا بڑا اقدام سامنے آیا ہے حکومت نے فلسطینیوں کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امداد غزہ روانہ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ میں اندھا دھند اسرائیلی جارحیت اور محاصرے کے تناظر میں، گنجان آباد غزہ کے پہلے سے مظلوم عوام کو انسانی امداد کی فوری ضرورت ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ غزہ میں رونما ہونے والے انسانی المیے کے پیش نظر حکومت پاکستان نے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے دکھوں کو کم کرنے کے لیے فوری طور پر انسانی بنیادوں پر امدادی امداد غزہ روانہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
🔊: PR NO. 1️⃣9️⃣6️⃣/2️⃣0️⃣2️⃣3️⃣
Dispatch of Humanitarian Assistance to Gaza pic.twitter.com/O2OB0BOAEL
— Spokesperson 🇵🇰 MoFA (@ForeignOfficePk) October 16, 2023
ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ حکومت فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی، اقوام متحدہ کی متعلقہ ایجنسیوں، حکومت مصر اور بیرون ملک پاکستانی مشنز کے ساتھ ہم آہنگی کر رہی ہے تاکہ ترسیل کے طریقوں کو حتمی شکل دی جا سکے۔